چوتھابین الاقوامی پومیرین پجن شو یکم دسمبر کو ہوگا، اومان سے معروف بین الاقوامی جج علی الجلندانی اور ڈاکٹر عبداللہ الباری تشریف لائیں گے

راولپنڈی۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان پومیرین کلب کے زیراہتمام چوتھا بین الاقوامی پومیرین پجن شو یکم دسمبرکو پیر سید مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوگاجس میں پومیرین ،مگ پائی اور ناروچ نسل کے فینسی کبوتر وں کی خوبصورتی کو جانچا جائے گا۔ مگ پائی اور ناروچ نسل کے فینسی کبوتروں کی یہ انوکھی نسل ہے جو پاکستان میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔ پومیرین کلب کے جوائنٹ …

راولپنڈی۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان پومیرین کلب کے زیراہتمام چوتھا بین الاقوامی پومیرین پجن شو یکم دسمبرکو پیر سید مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوگاجس میں پومیرین ،مگ پائی اور ناروچ نسل کے فینسی کبوتر وں کی خوبصورتی کو جانچا جائے گا۔

مگ پائی اور ناروچ نسل کے فینسی کبوتروں کی یہ انوکھی نسل ہے جو پاکستان میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔ پومیرین کلب کے جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد عرفان علی نے بتایا کہ چوتھے بین الاقوامی پومیرین پجن شومیں کبوتروں کی خوبصورتی کو جانچنےکے لئے اومان سے تعلق رکھنے والے معروف بین الاقوامی جج صاحبان علی الجلندانی اور ڈاکٹر عبداللہ الباری تشریف لائیں گے۔

میاں محمد عرفان علی نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عارف ظفر کے خصوصی تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فینسی کبوتروں کی خوبصورتی کے مقابلے کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پومیرین کلب کے صدر اصغر خٹک نے اس شومیں پورے پاکستان سے خاص طور پر اس مشغلے سے تعلق رکھنے والے تمام شائقین کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

میاں محمد عرفان نے مزید کہا کہ شو کے آخر میں پوزیشن لینے والے کبوتروں کے مالکان میں شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بین الاقوامی پومیرین پجن شو راولپنڈی میں منعقد ہو ا تھا جس میں پاکستان بھر سے آئے شائقین نے زبر دست دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔