اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی کے تعاون سے چوتھی انڈس فرما نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (آج) ہفتہ سے کراچی کلب میں شروع ہو گی۔ انڈس فرما پرائیویٹ لمیٹڈ ایونٹ کو سپانسر کر رہا ہے۔ کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2 ستمبر تک …
چوتھی قومی سینئرز اینڈ جونیئرز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (آج) شروع ہو گی
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی کے تعاون سے چوتھی انڈس فرما نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (آج) ہفتہ سے کراچی کلب میں شروع ہو گی۔ انڈس فرما پرائیویٹ لمیٹڈ ایونٹ کو سپانسر کر رہا ہے۔ کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2 ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں کے درمیان جونیئر 18 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 16 سنگلز، انڈر 14 سنگلز، انڈر 12 سنگلز، انڈر 10 سنگلز، جونیئرز انڈر 18 گرلز سنگلز، سینئرز 35 پلس سنگلز، سینئرز 35 ڈبلز اور سینئرز 45 پلس ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔









