چوہدری ارشد جاوید وڑائچ كا سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل (ن) ضلع سیالکوٹ کی والدہ کے انتقال پرسمبڑیال میں ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت

88

سیالكوٹ۔ 03 مارچ (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی پی پی 52 چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے سینئر وائس پریذیڈنٹ پاکستان مسلم لیگ( ن) ضلع سیالکوٹ کی والدہ کے انتقال پرسمبڑیال میں ان کی رہائش گاہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے سینئر وائس پریذیڈنٹ پاکستان مسلم لیگ( ن )ضلع سیالکوٹ حافظ وسیم اورصدر پاکستان مسلم لیگ ن ویمن ونگ تحصیل سمبڑیال نایاب اکمل شیخ کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات بلندی کیلئے دعا کی۔