چناری۔17جنوری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ضلع جہلم ویلی میں 3.22 میگا واٹ چھم واٹرفال ہائیڈرو پاور سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب خاطر ناڑ میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد رشید، سردار میر اکبر خان، میاں عبدالوحید سید بازل علی نقوی، اکمل حسین سرگالہ، ظفر اقبال ملک سیکرٹری برقیات ارشاد احمد قریشی، سیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامر لطیف،کمشنر مظفرآباد ڈویژن، مسعود الرحمن، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، ڈی آئی جی پولیس یاسین قریشی سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں آمد پر وزیراعظم آزادکشمیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔