لاہور۔28فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سینٹر سردار احمد خان لغاری اور ایم پی اے سردار منصور لغاری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت اور پاکستان کی مجموعی سیاسی و امن عامہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران …
چوہدری شجاعت حسین سے سینٹر سردار احمد خان لغاری و ایم پی اے سردار منصور لغاری کی ملاقات، آپریشن غضب للحق کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش

مزید خبریں
لاہور۔28فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سینٹر سردار احمد خان لغاری اور ایم پی اے سردار منصور لغاری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔
دونوں رہنمائوں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت اور پاکستان کی مجموعی سیاسی و امن عامہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
پاک فوج کا دشمن کے خلاف آپریشن غضب للحق پر سچے پاکستانی کی آواز اور قوم اپنی بہادر مسلح افواج کو کامیاب کارروائی پرسلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ملکی سالمیت پر حملہ آوروں کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے،پاک مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے ذریعے دشمن کو اسی کی زبان میں بھرپور جواب دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور اتحاد کی قوت سے دشمن کی ہرسازش کو خاک میں ملا دیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہماری افواج اپنی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چوکس ہیں، پوری قوم بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی تھی،کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا اور ملکر ہی اسے پرامن،محفوظ اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنانا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا۔ انہوں نے اوقاف اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ میں کی گئی اصلاحات بارے بھی آگاہ کیا۔








