چوہدری محمدسرور کی وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے انکے بھائی اور تحر یک انصاف کے رکن مہر واجد عظیم سے ان کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

لاہور۔28 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارموجودہ حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں ملکی ترقی اور خوشحالی انکا مشن ہے ۔کورونا سے بچاﺅ کیلئے عید سادگی کے ساتھ منانے کے سواکوئی آپشن نہیں۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور منگل کے روز گور نر ہاﺅس میں مختلف وفود …

لاہور۔28 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارموجودہ حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں ملکی ترقی اور خوشحالی انکا مشن ہے ۔کورونا سے بچاﺅ کیلئے عید سادگی کے ساتھ منانے کے سواکوئی آپشن نہیں۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور منگل کے روز گور نر ہاﺅس میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ گور نر پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈر (ر) اعجاز شاہ سے انکے بھائی احمد حسن عرف پیو اور تحر یک انصاف کے رکن مہر واجد عظیم سے ان کے والد کی وفات پران ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اوران کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطاءفر مائے ۔گور نر ہاﺅس میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت عملی طور پر ثابت کر رہی ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا اور یہ پہلی حکومت ہے جو عوام کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف سخت کاروائی کر رہی ہے اور عوام کے مفادات کا بھر پور تحفظ کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں ملک کو حقیقی معنوں میں تر قی یافتہ ،مضبوط ،خوشحال اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ حکومتی پالیسوں کا محور ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینا ہے جسکے لیے احساس پروگرام جیسے منصوبے شروع کیے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران حکومت غر یب عوام کیساتھ کھڑی ہے انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں ، عید اور محرم الحرام میں عوام کی لاپروائی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہوسکتا ہے اس لیے کورونا سے بچاﺅ کے ایس او پیز پر عمل کر نے اور عید سادگی سے منانے کے سواکوئی آپشن نہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وبا جتنی جلدی ختم ہوگی ملک کیلئے معاشی طور پر اتنا ہی زیادہ بہتر ہوگا ۔ گورنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل وقت کی ضرورت ہے کوروناکیخلاف این ڈی ایم اے کا کردار بھی تاریخ کا حصہ رہے گا ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انشا اللہ سی پیک پاکستان کی تر قی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیدوار میں اضافے کیساتھ ساتھ پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا ۔گورنر نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان ہر شعبے میں تیزی کیساتھ آگے بڑ ھے گا اور دنیا میں اپنا اصل مقام حاصل کر یگا ۔