اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کے ساتھ32سالہ رفاقت ہے وہ نوازشریف اور مسلم لیگ کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،وہ مشکل اور آزمائش کے وقت نواز شریف کو نہیں چھوڑ سکتے ،فرنٹ لائن پر رہیں گے،ہفتہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم …
چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، سعد رفیق
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کے ساتھ32سالہ رفاقت ہے وہ نوازشریف اور مسلم لیگ کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،وہ مشکل اور آزمائش کے وقت نواز شریف کو نہیں چھوڑ سکتے ،فرنٹ لائن پر رہیں گے،ہفتہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اور اختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے،یہی جمہوریت کی شان ہے









