اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 385 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 مریض ہسپتالوں میں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق …
چو بیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 385 کیس ، 10 اموات رپورٹ، 26 ہزار 951 ٹیسٹ کیے گئے ،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر
مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 385 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 مریض ہسپتالوں میں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 26 ہزار 951 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 497, پنجاب میں 11 ہزار 82, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 141, اسلام آباد میں 2 ہزار 855, بلوچستان میں 661,گلگت بلتستان میں 232، آزاد کشمیر میں 483 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 185 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 76 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 552 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 317 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 118, بلوچستان میں 15 ہزار 525, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 937، اسلام آباد میں 17 ہزار 331, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 348، پنجاب میں 1 لاکھ 764 اور سندھ میں 1 لاکھ 40 ہزار 294 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 580 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 555 اموات شامل ہیں۔ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میںمجموعی طور پر 2 ہزار 258 اموات ہوئیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ایک ہزار 264 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 189 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 78 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 38 لاکھ 84 ہزار 796 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 804 مریض زیر علاج ہیں۔








