چٹا گانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 305 رنز بنا کر آﺅٹ، آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 225 رنز بنا لئے

چٹا گانگ ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے اور اس کو بنگلہ دیشی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 80 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 8وکٹیں ابھی باقی تھیں اس سے قبل میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 305 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ بنگلہ دیش کی …

چٹا گانگ ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے اور اس کو بنگلہ دیشی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 80 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 8وکٹیں ابھی باقی تھیں اس سے قبل میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 305 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے کپتان مشفیق الرحیم 68 اور صابر رحمان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لیون نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Leave a Reply