چھاتی کے سرطان کے علاج کےلئے مائیں بالکل ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں، سید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرقومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے علاج کےلئے مائیں بالکل ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں، ہرسال چھاتی کے سرطان سے ڈیڑھ لاکھ مائیں موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ’’بریسٹ کینسرویک‘‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ مائوں کو بچا کر ڈیڑھ لاکھ …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرقومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے علاج کےلئے مائیں بالکل ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں، ہرسال چھاتی کے سرطان سے ڈیڑھ لاکھ مائیں موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ’’بریسٹ کینسرویک‘‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ مائوں کو بچا کر ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرطان ایک ایسا مرض ہے جس کی بروقت تشخیص اور علاج سے مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے، چھاتی کے سرطان کے علاج کےلئے مائیں بالکل ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین چھاتی کے سرطان سینٹر میں آ کر مفت سکریننگ کرائیں، پمز میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کےلئے فری سکریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا ہے، چھاتی کے سرطا ن کی فری سکریننگ میں پمز پاکستان کا واحد ادارہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کے سرطان سے لڑنے کےلئے پہلے اس کی تشخیص نہایت ضروری ہے، ہم نہیں چاہتے کہ لوگ پہلے بیمار ہوں اور پھر ہسپتال آئیں، یہ سینٹر خواتین کو بیمار ہونے سے پہلے تشخیص کرے گا، یہ چھاتی کے سرطان کا پاکستان کا پہلا مرکز بن گیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کے خلاف جنگ آگاہی سے جیتی جاتی ہے، ہم نے اپنی مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں کو چھاتی کے سرطان جیسی موذی بیماری سے بچانا ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے ہاں بڑا اجر پاتے ہیں۔

مزید خبریں