چھبیسویں قومی مینز اینڈ 8ویں ویمنزجوڈوچیمپین شپ 14 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زےر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے26 ویں قومی مینز اینڈ 8ویں ویمنز جوڈو چیمپین شپ 14 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلےکس اسلام آباد کے لےاقت جمنازےم میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زےر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے26 ویں قومی مینز اینڈ 8ویں ویمنز جوڈو چیمپین شپ 14 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلےکس اسلام آباد کے لےاقت جمنازےم میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی)، پاکستان نیوی، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ڈی ایچ اے اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیموں کے کھلاڑی 13فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے اور اسی روز منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں ڈراز کا اعلان کیاجائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply