چھٹا علامہ اقبال پولو کپ کا فائنل( اتوار) کو ماسٹر پینٹس اور بی این پولو کے درمیان کھیلا جائے گا

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025 سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو کہ صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے،کا فائنل اتوار کو ماسٹر پینٹس اور بی این پولو کے درمیان کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز دونوں سیمی فائنلز ہوئے جن کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹرز صوفی محمد عامر، …

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025 سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو کہ صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے،کا فائنل اتوار کو ماسٹر پینٹس اور بی این پولو کے درمیان کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز دونوں سیمی فائنلز ہوئے جن کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹرز صوفی محمد عامر، فاروق امین صوفی، صوفی محمد ہارون، صوفی محمد عمیر، صوفی محمد ہاشم اور صوفی محمد عمیر اور کلب کے سیکرٹری میجر عادل سلطان رائو (ر) بھی موجود تھے۔پہلے سیمی فائنل میں بی این پولو نے فیورٹ ایف جی/دین کی ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعد آدھے گول ہینڈی کیپ سے شکست دیدی۔

بی این پولو نے سیمی فائنل7-6.5 گول سے جیتا۔بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور پانچ گول سکور کئے جبکہ دیگر میں صائم عباس اور بابر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ایف جی/دین کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے چار،فرہاد شیخ اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔دوسرا سیمی فائنل بھی بہت زبردست رہا،جس میں ماسٹر پینٹس نے آخری لمحات میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو9-8 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے پانچ،چودھری فتح محمود نے دو،محمد علی ملک اور صوفی محمد ہارون بن حارث نے ایک ایک گول سکور کیا۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چھ،میر حذیفہ احمد تیمور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔