چھ ستمبر کادن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کے افسراور جوانوں کی بہادری، جرا¿ت اور استقامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیر داخلہ کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے 1965ءکی جنگ کے شہدا کو شاندار خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کادن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کے افسراور جوانوں کی بہادری، جرا¿ت اور استقامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ …

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے 1965ءکی جنگ کے شہدا کو شاندار خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کادن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کے افسراور جوانوں کی بہادری، جرا¿ت اور استقامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے مسلح افواج کے شہدا کو سلامی پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965ءکی جنگ میں مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لئے مسلح افواج کے شہدا کی بے مثال قربانیوںکوکبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دن مسلح افواج کی بہادری، جرا¿ت، عزم اور استقامت کے دن کے طور پر پاکستان کی تاریخ میں ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 ءمیں ہماری بہادر افواج نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ شہدا کی یہ قربانیاں پاکستانی قوم کبھی بھی نہیں بھول سکتی کیونکہ یہ قوم کے لئے عزت اور فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو پوری قوم ستمبر 1965ءکے شہدا کو یاد کر کے انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہے ایسے میں ہمیں اپنے ان کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کی جدوجہد کے لئے بھارت کی قابض افواج کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور جبر میں پوری دنیا کے سامنے بھارت کے انتہا پسند چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان تمام بین الاقوامی فورم پر اس وقت تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز اٹھاتا رہے گا جب تک ان کے جائز حقوق نہیں ملتے ۔