اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ بہادری، ہمت و استقلال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدا، غازیوں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش اور شہداءکی غیور فیملیز اور انکی لا زوال قربانیوں کو بھی سلام پیش …
چھ ستمبر کا دن ہمیشہ بہادری، ہمت و استقلال کے طور پر یاد رکھا جائے گا،خسرو بختیار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ بہادری، ہمت و استقلال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدا، غازیوں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش اور شہداءکی غیور فیملیز اور انکی لا زوال قربانیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ بہادری، ہمت اور استقلال کے طور پر یاد رکھا جائے گا، 6 ستمبر کا دن اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔








