چھ ستمبر یوم دفاع ان شہداء کی یاد میں مناتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا وطن کا دفاع مضبوط بنا دیا،زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 6ستمبر یوم دفاع ان شہداء کی یاد میں مناتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا وطن کا دفاع مضبوط بنا دیا، آئندہ نسلوں کو کلین اینڈ گرین پاکستان دینے کے لیے قوم سے اپیل کرتی ہوں شہداء کے نام پر کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں۔ …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 6ستمبر یوم دفاع ان شہداء کی یاد میں مناتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا وطن کا دفاع مضبوط بنا دیا، آئندہ نسلوں کو کلین اینڈ گرین پاکستان دینے کے لیے قوم سے اپیل کرتی ہوں شہداء کے نام پر کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں۔ اتوار کو جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ ہم یوم دفاع اپنے ان شہداءکے نام پر مناتے ہیں جنہوں نے6 ستمبر 1965کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کا دفاع مضبوط بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ جو آزادی کی سانسیں لے رہے ہیں وہ پاک فوج کی وجہ ہیں اور ہمارے جوان سرحدوں پر جاکر ہماری حفاظت کررہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ میں قوم سے اپیل کرتی ہوں وہ یوم دفاع کے موقع پر اپنے غازیوں اور شہداء کے نام کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں تاکہ ہم آئندہ نسلوں کو کلین اینڈ گرین پاکستان دے سکیں۔