اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر اپنے حصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان قومی جرات و بہادری کا دن ہے۔ دشمن ملک کی افواج نے 6 ستمبر کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ …
چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان قومی جرات و بہادری کا دن ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر اپنے حصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان قومی جرات و بہادری کا دن ہے۔ دشمن ملک کی افواج نے 6 ستمبر کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے جرات و بہادری کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہادر، جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشنز اور انسانیت کی بھلائی و حفاظت کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم سب کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کیا اور ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ ملک کے امن اور سلامتی کیلئے دھرتی کے نوجوان سپوتوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اپنے شہدا کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کو دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت، انسانی حقوق کی بد ترین پامالی اور اقوام عالم سمیت کورونا وبا کے چیلنجز کا سامنا رہا اور یہ بات انتہائی خوش آئندہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں، پارلیمان اور قومی اداروں نے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چیلنجز پر قابو پایا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کا منایا جانا دراصل دشمن قوتوں کیلئے اس پیغام کا اعادہ ہے کہ افواج پاکستان اور قوم نے1965ءاور 1971ءکی جنگ اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جس عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی اپنے مادرِوطن کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گی۔ ہم سب مل کر قومی مسائل کا مقابلہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہ کر سر انجام دیں گے، آئیے مل کر محنت اور لگن سے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنی بہادر افواج کے سپوتوں کو ان کی قربانیوں اور جرات و بہادری پر سلام پیش کیا۔








