چھ ستمبر 1965 کو ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع مضبوط کر دیا،ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے یوم دفاع کے موقع اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع مضبوط کر دیا،میں اپنے شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا خیال رکھے بغیر بے خوف لڑائی کی اور …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے یوم دفاع کے موقع اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع مضبوط کر دیا،میں اپنے شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا خیال رکھے بغیر بے خوف لڑائی کی اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی قربانیاں پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ 6ستمبر 1965 کو ہماری بری افواج اور ائیر فورس نے دشمن کو نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا۔