"ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت داتا علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں تمام افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں عرس کے آخری روز زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیشِ نظر پارکنگ اور ٹریفک انتظامات ہر صورت مؤثر رکھے جائیں۔”
چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا علی ہجویری کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔4اگست (اے پی پی):ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا علی ہجویری کے سالانہ عرس کے سلسلے میں تمام افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں عرس کے آخری روز زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پارکنگ اور ٹریفک انتظامات ہر صورت موثر رکھے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ کے خاتمے کے لیے لفٹرز اور بریک ڈاون گاڑیاں فیلڈ میں متحرک رہیں، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس کو جلوسوں، مجالس اور عرس کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت کی کہ وہ مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کریں ، تمام افسران و اہلکار الرٹ رہیں اور ہر صورت ٹریفک کی روانی برقرار رکھیں۔محمد وقاص نذیر نے ہدایت کی کہ ایمبولینس، ریسکیو اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے خصوصی راستے ہر وقت کلیئر رکھے جائیں، جبکہ کسی بھی مشکوک شخص یا شے کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے۔ ڈی آئی جی کے مطابق صوبہ بھر میں 10 ہزار سے زائد ٹریفک افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر الرٹ ہیں، جبکہ لاہور میں مجالس، جلوسوں اور حضرت داتا علی ہجویری کے عرس کے موقع پر 1,500 ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں۔








