اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان اور ترکی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان اور ترکی ڈیزاسٹر و ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہان کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا جو انقرہ میں ہوئی۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین این …
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اور ترکی کے ڈیزاسٹر و ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر محمت گل اوگلو کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان اور ترکی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان اور ترکی ڈیزاسٹر و ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہان کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا جو انقرہ میں ہوئی۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے پاکستان لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اور ترکی کے ڈیزاسٹر و ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر محمت گل اوگلو کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے علوم اور تجربات میں شراکت داری سمیت کئی اقدامات پر کام پر اتفاق کیا جس میں ماہرین کی تربیت، مشترکہ مشقیں، مشترکہ کانفرنس کا انعقاد اور اعلیٰ سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔








