چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد سے ناروے کے شناختی مرکز اور ناروین ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد سے ناروے کے شناختی مرکز اور ناروین ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد سے ناروے کے شناختی مرکز (Norwegian ID Centre) اور ناروین ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے فارمیسی تعلیم کے نظام اور پاکستانی فارماسسٹس کی جانب سے جمع کروائی جانے والی ورک پرمٹ درخواستوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفد کو ایچ ای سی کے کوالٹی اشورنس، ایکریڈیٹیشن، ڈگری کی تصدیق اور اسناد کی توثیق کے نظام سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے اس موقع پر بتایا کہ کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور تعلیمی اسناد کی عالمی سطح پر ساکھ کو مضبوط بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے۔

نارویجن وفد نے ایچ ای سی کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اسناد کی شفافیت و اعتبار کو یقینی بنانے کے اقدامات کو سراہا۔ وفد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے فارمیسی گریجویٹس بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔ ملاقات میں دونوں جانب سے تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور پیشہ ورانہ نقل و حرکت کو آسان بنانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں