چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیا زاحمد اختر کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیا زاحمد اختر نے پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی بہتری اور اس کی سٹریٹیجک ترقی سے متعلق امور پر سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر سے ملاقات کی۔

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیا زاحمد اختر نے پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی بہتری اور اس کی سٹریٹیجک ترقی سے متعلق امور پر سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر سے ملاقات کی۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں اعلیٰ تعلیم کے معیار، رسائی اور پائیداری کو مزید مؤثر بنانے کے لئے پالیسی سازی، ادارہ جاتی ترقی اور نظامی معاونت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تعلیمی شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی، مؤثر منصوبہ بندی اور طویل المدتی ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، جامعات کی استعداد کار میں اضافے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں