چیئرمین ایچ ای سی کی ’’اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیجز 2026ء‘‘ میں شرکت

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے گزشتہ روز گوجرانوالہ میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرایکٹو سائنس اینڈ آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ایس اے ٹی) یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیجز 2026ء‘‘ میں شرکت کی۔ تقریب میں نوجوان کاروباری سربراہان، کاروباری افراد، جدت طرازوں، ماہرین تعلیم اور صنعتی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد باہمی تعاون، علم کے تبادلے اور جامعات …

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے گزشتہ روز گوجرانوالہ میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرایکٹو سائنس اینڈ آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ایس اے ٹی) یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیجز 2026ء‘‘ میں شرکت کی۔ تقریب میں نوجوان کاروباری سربراہان، کاروباری افراد، جدت طرازوں، ماہرین تعلیم اور صنعتی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد باہمی تعاون، علم کے تبادلے اور جامعات و صنعت کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

اس موقع پر اکیڈیمیا اور صنعت کے درمیان مؤثر روابط کے ذریعے جدت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، طلبہ و گریجویٹس کے لیے صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کی سماجی، اقتصادی اور تکنیکی ترقی میں نوجوان نسل کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے جامعات اور صنعتی شعبے کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور باہمی تعاون، جدت اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ اعلیٰ تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے آئی آئی ایس اے ٹی یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔