چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی زیرِ صدارت اجلاس، مائنز و منرلز سروسز کے شعبوں میں پیش رفت اور ٹیکس وصولی کا جائزہ

چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آراے)عبداللہ خان کی زیرِ صدارت بزنس سپورٹ، جینٹوریل سروسز، ٹریول و ٹور اور مائنز و منرلز سروسز کے شعبوں میں پیش رفت اور ٹیکس وصولی کے جائزے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آراے)عبداللہ خان کی زیرِ صدارت بزنس سپورٹ، جینٹوریل سروسز، ٹریول و ٹور اور مائنز و منرلز سروسز کے شعبوں میں پیش رفت اور ٹیکس وصولی کے جائزے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ ٹیم نے رجسٹریشن، نان فائلرز، شارٹ پیمنٹ کی نشاندہی، نوٹسز کے اجرا، اسیسمنٹ آرڈرز، جرمانوں کے نفاذ، ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔ سرکاری محکموں اور یونین کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور رابطہ کاری سے بھی آگاہ کیا گیا۔ٹیم کی جانب سے ٹیکس نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ چیئرمین نے ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سروس فراہم کرنے والوں سے متعلق معلومات کے حصول اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جا سکے۔چیئرپرسن نے مزید ہدایت کی کہ ٹیکس دہندگان کو رجسٹریشن، ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس تعمیل کے مراحل میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے جبکہ دستیاب ڈیٹا کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکس وصولی اور انفورسمنٹ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔