لاہور۔8فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین الاسلام آئی سی سی کے اہم اور ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس عالمی اور علاقائی کرکٹ سے متعلق اہم معاملات کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کرکٹ …
چیئرمین بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پاکستان آمد

مزید خبریں
لاہور۔8فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین الاسلام آئی سی سی کے اہم اور ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس عالمی اور علاقائی کرکٹ سے متعلق اہم معاملات کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کرکٹ کے مستقبل سے متعلق نکات زیرِ بحث آئیں گے۔ تاہم آئی سی سی کی مرکزی میٹنگ میں دونوں بورڈز کے سربراہان ورچوئل طور پر شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل کے مجوزہ اجلاس میں بھی خطے کے دیگر کرکٹ بورڈز کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے، جس سے اہم فیصلوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد بی سی بی چیئرمین امین الاسلام شام کے وقت ڈھاکا واپس روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے مابین بنگلہ دیش کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے آئوٹ ہونے اور پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔








