کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او ) کا 49واں سالانہ اجلاس عام کراچی میں منعقدہواجس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ آصف بیگ محمد نے کی۔جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سید طہ ،بورڈ کے دیگر اراکین اور سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔پی ایس او نے بعد ازٹیکس منافع 20.9 ارب روپے حاصل کیا اور فی شیئر 10 …
چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کی زیر صدارت پاکستان اسٹیٹ آئل کا سالانہ اجلاس، فی شیئر 10 روپے ڈیویڈنڈ (منقسمہ) دینے کا اعلان

مزید خبریں
کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او ) کا 49واں سالانہ اجلاس عام کراچی میں منعقدہواجس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ آصف بیگ محمد نے کی۔جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سید طہ ،بورڈ کے دیگر اراکین اور سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔پی ایس او نے بعد ازٹیکس منافع 20.9 ارب روپے حاصل کیا اور فی شیئر 10 روپے ڈیویڈنڈ (منقسمہ) دینے کا اعلان کیا، جو مالی سال 2024۔25 کے لیے 22.5 فیصد ادائیگی کی شرح ظاہر کرتا ہے۔
اجلاس میں انتظامیہ نے شیئر ہولڈرزکو آگاہ کیا کہ پی ایس او نے ملک بھر میں 3,649 ریٹیل آئوٹ لیٹس کے نیٹ ورک کے ساتھ اپنی موجودگی میں مزید توسیع کی ہے۔ کمپنی نے وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے پر نمایاں پیشرفت کی، جس سے ایندھن کی ترسیل کی کارکردگی اور اعتبار میں بہتری آئی، عملی بہترین کارکردگی کمپنی کی بنیادی ترجیح رہی، جس میں خودکار نظام اور ڈیجیٹلائزیشن میں پیش رفت شامل ہے، جیسے کہ فیصل آباد ٹرمینل آٹومیشن سسٹم۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ایس او نے اپنی شاپ اسٹاپ کنوینینس نیٹ ورک میں بھی توسیع کی، 99 نئے اسٹورز شامل کرکے کل تعداد کو 310 تک پہنچا دیا ، کمپنی نے چھ نئے "وائب اسٹورز” متعارف کرائے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت اور بہتر خریداری کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔انتظامیہ نے پی ایس او کے اسٹریٹجک وژن اور پاکستان کی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔شیئر ہولڈرز نے انتظامیہ کی شاندار قیادت اور اس کی کارکردگی کو سراہا۔








