چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا کی رشین فیڈریشن کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری وی گیرازی موف سے ملاقات

راولپنڈی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضانے ہفتہ کو دورہ ماسکو کے دوران رشین فیڈریشن کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری وی گیرازی موف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضاشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فورم کے زیراہتمام دفاع وسلامتی تعاون کانفرنس میں شرکت کیلئے روس کے دوروزہ دورہ پرہیں۔ملاقات میں …

راولپنڈی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضانے ہفتہ کو دورہ ماسکو کے دوران رشین فیڈریشن کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری وی گیرازی موف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضاشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فورم کے زیراہتمام دفاع وسلامتی تعاون کانفرنس میں شرکت کیلئے روس کے دوروزہ دورہ پرہیں۔ملاقات میں دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون اورعلاقائی سلامتی کی حرکیات سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔جنرل ویلیری وی گیرازی موف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضاماسکو میں انٹرنیشنل ملٹری گیمز2020 کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔پاکستان کی مسلح افواج گزشتہ تین برسوں سے ان گیمزمیں باقاعدگی سے شرکت کررہی ہے۔