چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مالدیپ کے صدر ،وزیر دفاع اورچیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقات

راولپنڈی۔24اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (سی جے سی ایس سی ) نے مالدیپ کے سرکاری دور ہ کے دوران مالدیپ کے صدرڈاکٹر محمد معیزو،وزیر دفاع محمد غسان مامون اورچیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی سے ملاقات کی۔دونوں فریقین نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ …

راولپنڈی۔24اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (سی جے سی ایس سی ) نے مالدیپ کے سرکاری دور ہ کے دوران مالدیپ کے صدرڈاکٹر محمد معیزو،وزیر دفاع محمد غسان مامون اورچیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی سے ملاقات کی۔دونوں فریقین نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔جمعہ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق مالدیپ کی سول عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

قبل ازیں ایم این ڈی ایف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے سی جے سی ایس سی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

مزید خبریں