چیئرمین رُویت ہلال کمیٹی، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):چیئرمین رُویتِ ہلال کمیٹی، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے وزارتِ ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی ۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے موجودہ منصوبوں، عملی اقدامات اور مستقبل کے وژن پر ان سے تفصیلی گفتگو کی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو ریلوے میں اصلاحاتی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر مبارکباد دی۔مولانا عبدالخبیر آزاد کا …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):چیئرمین رُویتِ ہلال کمیٹی، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے وزارتِ ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی ۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے موجودہ منصوبوں، عملی اقدامات اور مستقبل کے وژن پر ان سے تفصیلی گفتگو کی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو ریلوے میں اصلاحاتی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر مبارکباد دی۔مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ریلوے میں جاری ترقی اور اصلاحات عوام اور ملازمین دونوں کیلئے قابلِ تعریف ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے وزیر ریلوے کی قیادت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید کامیابی کیلئے دعا کی۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال، امن و ترقی، اور ریلوے کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں