سیالکوٹ۔1نومبر (اے پی پی):چیئرمین سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شیراز نواز وڑائچ نے شکایت سیل اور ایم آئی ایس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہیلپ لائن 1139 پر روزانہ کی بنیاد پر آنے والی شکایات کا جائزہ لیا اور شکایت سیل میں کام کرنے والے عملے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری ایس ڈبلیو ایم سی ملک شہود مظفر اور ایم آئی ایس انچارج عبدالخالق بھی موجود تھے۔