چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

76
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

سینیٹ سیکرٹیریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے چیئرمین سینٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی او ر ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر سنیٹر دلاور خان، سنیٹر طاہر بزنجو اور سنیٹر اکرام بلوچ بھی موجود تھے۔