چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر عرفان احمد شیخ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کےلئے ہمیشہ سرگرم رہا ہے، کاروباری برادری نہ صرف ملک کے اندر کاروباری سرگرمیاں مزید تیز کرنے بلکہ برآمدات کے فروغ اور بیرونی تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ایوان …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کےلئے ہمیشہ سرگرم رہا ہے، کاروباری برادری نہ صرف ملک کے اندر کاروباری سرگرمیاں مزید تیز کرنے بلکہ برآمدات کے فروغ اور بیرونی تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر عرفان احمد شیخ سے جمعرات کو ملاقات کے دوران کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے چیئرمین سینٹ کو کاروباری شعبہ کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا اور ملکی معیشت کے فروغ سے متعلق تجاویز دیں۔ چیئرمین سینٹ نے لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر کو پارلیمان کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مقامی کاروباری اور تجارت ادارے بیرون ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے شروع کریں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی ملک میں شروع کئے گئے معاشی اصلاحات کے پروگرام پر کاروباری برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔ چیئرمن سینٹ نے کہا کہ پارلیمانی اور تجارتی وفود بیرون ملک دوروں کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ میں مدد گار ہو سکتے ہیں۔