کراچی۔ 2 فروری (اے پی پی)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اتوار کو متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کے ہیڈکوارٹر بہادرآباد میں ایم کیوایم کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی حالات بشمول وفاقی کابینہ سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ چیئرمین سینٹ کے آمد کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان نے پارٹی کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ چیئرمین سینٹ کا استقبال …
چیئرمین سینٹ کی ایم کیو ایم پاکستان کے ہیڈکوارٹرز آمد، پارٹی رہنمائوں سے ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 2 فروری (اے پی پی)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اتوار کو متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کے ہیڈکوارٹر بہادرآباد میں ایم کیوایم کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی حالات بشمول وفاقی کابینہ سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ چیئرمین سینٹ کے آمد کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان نے پارٹی کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ چیئرمین سینٹ کا استقبال کیا۔ چیئرمین سینٹ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی، عامرخان، آمین الحق اور فیصل سبزواری موجود تھے۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ اہم معاملات میں بلوچستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ چیئر مین سینٹ نے کہا کہ ملک کے مفاد کے خاطر وہ کسی سے ملنے کے لئے کہی بھی جانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیر اعلی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان بھی ایم کیو ایم کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے اور ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کی گی کمیٹی کام کررہی ہے اور کمیٹی جلد ایم کیوایم کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل حل کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سنیئر سیاستدان ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ خالد مقبول صدیقی وزارت سے اپنے استعفے کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت جاری رکھے گے۔ انہوں نے کہا کہ میں خالد مقبول سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا استعفی واپس لے لیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے اور ایم کیوایم کے موقف سننے پر چیئرمین سینٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے وزارتوں کے لئے نہیں بلکہ عوام اور خصوصا کراچی کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔








