چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے مابین الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے بھیجے گئے خط کے حوالہ سے الیکشن کمیشن …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے بھیجے گئے خط کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعینانی پر قانونی ماہرین سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں آئینی اور قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کے مابین معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کےلئے اپوزیشن سے مشاورت کر نے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملہ پر مزید قانونی مشاورت کی جائے گی جس کے بعد آئین اور قانون کے مطابق معاملہ کو حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، وفاقی وزیر برائے قانون انصاف فروغ نسیم، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی اور اٹارنی جنرل کے علاوہ وزارت قانون اور قومی اسمبلی کے قانونی ماہرین بھی شامل تھے۔

مزید خبریں