اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ سے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ لندن کے پریمیئر لیگ کے کوچ راشد ابا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے مختلف اضلاع میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے آؤٹ ڈور کھیلوں کے فروغ کے …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ سے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ لندن کے پریمیئر لیگ کے کوچ راشد ابا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ سے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ لندن کے پریمیئر لیگ کے کوچ راشد ابا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے مختلف اضلاع میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے آؤٹ ڈور کھیلوں کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ موجود ہے اور نوجوان فٹ بال کے کھیل میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی فٹ بال اور دیگر دوسرے کھیلوں کی فروغ کے لئے کام کی اشد ضرورت ہے اور بین الاقوامی کوچز اور ماہرین کی سرپرستی میں کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے مل کر کوششیں کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے راشد ابا کی کاوشوں کی تعریف کی۔ راشد ابا جو کہ عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کوچ ہیں ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ملاقات میں راشد ابا کے ہمراہ مسلم ہینڈز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ادارے کے نمائندوں نے عالمی شہرت یافتہ کوچ کے دورے کے اغراض ومقاصد اور فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مسلم ہینڈز کے فٹ بال کے کھیل کے ذریعے آؤٹ آف سکول بچوں اور سٹریٹ چلڈرن کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے عزم کو سراہا۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ کوچ راشد ابا نے چیئرمین سینیٹ کو ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی شرٹ بھی پیش کی۔








