چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ارکان سینیٹ سے مالیاتی بل 27-2026 سے متعلق تجاویز 15 جون تک طلب کر لیں
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ارکان سینیٹ سے مالیاتی بل 27-2026 سے متعلق تجاویز 15 جون تک طلب کر لیں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ارکان سینیٹ سے مالیاتی بل 27-2026 سے متعلق تجاویز 15 جون تک طلب کر لیں۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی جانب سے مالیاتی بل 27-2026 پیش کرنے کے بعد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ارکان سینیٹ کو مالیاتی بل 27-2026 سے متعلق تجاویز 15 جون تک جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی اس حوالے سے 19 جون تک اپنی تجاویز ایوان میں پیش کریں۔ ایوان بالا میں ان تجاویز کی منظوری کے بعد یہ تجاویز غور کے لیے قومی اسمبلی بھیجی جائیں گی۔









