چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی جمشید خان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی جمشید خان کے والدِ محترم کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو جمشید خان اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدین اولاد کے لیے اللہ …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی جمشید خان کے والدِ محترم کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو جمشید خان اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدین اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام میں والدین کے احترام، خدمت اور ان کی قدر و منزلت کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اور ان کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ اس کٹھن اور آزمائش کی گھڑی میں جمشید خان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندان کے لیے صبر، حوصلے اور استقامت کی دعا بھی کی اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری پارلیمنٹ اور صحافتی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔آمین۔