چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی مرحوم خواجہ جلال الدین رومی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ملتان۔ 20 فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے معروف صنعتکار مرحوم خواجہ جلال الدین رومی کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے جمعہ کو ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور مرحوم کے بھائی خواجہ یونس، خواجہ الیاس اور صاحبزادے خواجہ نجم و دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ …

ملتان۔ 20 فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے معروف صنعتکار مرحوم خواجہ جلال الدین رومی کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے جمعہ کو ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور مرحوم کے بھائی خواجہ یونس، خواجہ الیاس اور صاحبزادے خواجہ نجم و دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خواجہ جلال الدین رومی ملتان کے ممتاز صنعتکار،ویژنری بزنس لیڈر اور کاروباری برادری کی نمائندہ شخصیت تھے۔

انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کے فروغ اور شہراولیا کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی وفات کاروباری و صنعتی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے،ان کی قیادت، دیانتداری اور بصیرت نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔