وسف دیوان کمپنیز کے گروپ چیئرمین اور پاکستان سدرن افریقن ڈویلپمنٹ کمیونٹی (ایس اے ڈی سی ) چیمبر ٹریڈ فیڈریشن (پی ایس سی ٹی ایف ) کے سرپرستِ اعلیٰ دیوان محمد یوسف فاروقی نے کراچی میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے تعاون کی یقین دہانی

مزید خبریں
کراچی۔27اکتوبر (اے پی پی):یوسف دیوان کمپنیز کے گروپ چیئرمین اور پاکستان سدرن افریقن ڈویلپمنٹ کمیونٹی (ایس اے ڈی سی ) چیمبر ٹریڈ فیڈریشن (پی ایس سی ٹی ایف ) کے سرپرستِ اعلیٰ دیوان محمد یوسف فاروقی نے کراچی میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں دیوان محمد یوسف فاروقی نے چیئرمین سینیٹ کو پہلی افریقہ ڈپلومیٹک اینڈ اکنامک کانفرنس 2026ء اور اس کے تسلسل میں 28 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے مجوزہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی جس کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ایک منظم اور جامع ’’ایکشن پلان افریقہ‘‘ مرتب کرنا ہے۔
پاکستان سدرن افریقن ڈویلپمنٹ کمیونٹی چیمبر ٹریڈ فیڈریشن کے نمائندوں نے پاکستانی برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات، بالخصوص ٹیرف کی رکاوٹوں، کاروباری ویزوں کے حصول میں مشکلات اور برآمدات سے متعلق این او سیز کے مسائل کی نشاندہی کی۔ انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے لئے افریقی منڈیوں تک رسائی آسان بنانے کی غرض سے مربوط اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ظہرانے میں جرمنی، عمان، قطر اور انڈونیشیا کے قونصل جنرلز، ارکانِ پارلیمنٹ، اعزازی قونصلز، پاکستان ایس اے ڈی سی چیمبر ٹریڈ فیڈریشن کے نمائندوں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔








