اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ آف پاکستان کے زیراہتمام قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس کا بدھ کوکنونشن سینٹر میں آغاز ہوگیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک ، ہدیہ نعت اور قومی ترانہ ہوا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کشمیر کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں وفاقی وزراء میں خسرو بختیار ، علی محمد خان ، زبید جلال ، محمداعظم سواتی، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی میزبانی میں قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس کا آغاز ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ آف پاکستان کے زیراہتمام قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس کا بدھ کوکنونشن سینٹر میں آغاز ہوگیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک ، ہدیہ نعت اور قومی ترانہ ہوا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کشمیر کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں وفاقی وزراء میں خسرو بختیار ، علی محمد خان ، زبید جلال ، محمداعظم سواتی، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، سینیٹر فیصل جاوید ، سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی ، سینیٹر فدا محمد، وزیراعلی بلوچستان جام کمال، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،سینیٹر زبیرسٹر محمدعلی سیف ، نصیب اللہ بازئی ، سجاد حسین طوری ، ڈاکٹر وسیم سجاد ، ستارہ ایاز، انور لال دین، میاں عتیق شیخ، انجینئر ڈاکٹر رخسانہ زبیری، بریگیڈیئر (ر) جان کنتھ ویلمز، سیمی ایزدی، سلیم ضیاء ، ڈاکٹر اشوک کمار سمیت وزرا ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہیں۔








