چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے رومانیہ، قطر، فرانس اور آسٹریلیا کے سفراءسے الگ الگ ملاقاتیں

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے رومانیہ، قطر، فرانس اور آسٹریلیا کے سفراءسے الگ الگ ملاقاتیں ، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات ، تعاون کو فروغ دینے اور موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر(اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع …

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے رومانیہ، قطر، فرانس اور آسٹریلیا کے سفراءسے الگ الگ ملاقاتیں ، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات ، تعاون کو فروغ دینے اور موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر(اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے اور مختلف ممالک اس موقع سے بھرپورا ستفادہ کرتے ہوئے دوطرفہ معاشی ترقی کیلئے نئے مواقع کی تلاش کر سکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے رومانیہ، قطر، فرانس اور آسٹریلیا کے سفراءسے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے اور موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہو گئی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کافی روشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط کے ذریعے تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کی جا سکتی ہیں۔ فرانس کے سفیر مارک بیرٹی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کو دوبارہ فعال بنا دیا گیا ہے امید ہے کہ ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے پارلیمانی سٹاف اور اراکین پارلیمنٹ کی ٹریننگ کیلئے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعاون مزید فروغ پائے گا۔ انہوں نے تعلیمی اور دوسرے شعبوں میں تعاون کو بھی انتہائی اہم قرار دیا۔ قطر کے سفیر ساقر بن مبارک المنصوری سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قطر گوادر میں انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیمی سطح پرتعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے قطر حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے اعلان کو بھی سراہا۔