چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کاکوئٹہ میں ایس او ایس ویلج کا دورہ

85

اسلام آباد ۔17 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایس او ایس ویلج کے 150 سے زائد بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد ان بچوں کوا حساس دلانا ہے کہ وہ معاشرہ کا اہم جزو اور قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایس او ایس ویلج کی طرح مزید ادارے بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سماجی تقسیم میں کم وسائل کے حامل افراد اور بچوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے۔