چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا افغانستان میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

46
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں، پاکستانی قوم کی دعائیں بہادر افغان عوام اور حکومت افغانستان کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائدایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں اس قدرتی آفت کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔