چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا افغانستان میں زلزلے اور سیلاب سے قیمتی جانی اورمالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔22جون (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے اور سیلاب سے قیمتی جانی اورمالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخارکے ٹویٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، پاک فوج کے سربراہ ، پاک فضائیہ کے سربرااور پاک بحریہ سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج افغانستان میں ہیومین اسسٹنس کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔