اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے ہر دور میں جمہوری عمل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جمہوریت کی بقا، امن اور ترقی میں گرینڈ نیشنل اسمبلی نے عوامی جذبات کی عکاسی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر کو خط، اسمبلی کے قیام کے 100سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے ہر دور میں جمہوری عمل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جمہوریت کی بقا، امن اور ترقی میں گرینڈ نیشنل اسمبلی نے عوامی جذبات کی عکاسی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر کو خط لکھے گئے خط میں کیا۔ خط میں انہوں نے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے قیام کے 100سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے ہر دور میں جمہوری عمل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمہوریت کی بقا، امن اور ترقی میں گرینڈ نیشنل اسمبلی نے عوامی جذبات کی عکاسی کی ہے۔ کرو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اس سلسلے میں مجوزہ تقریبات کو ملتوی کرنا احسن اقدام ہے ۔پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان ترکی تعلقات ، بین الپارلیمانی تعلقات، عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینگے۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا عزمامن ، ترقی، اقتصادی خوشحالی ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے۔








