اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود انتہائی اہم ہے کیونکہ اس کا اثر براہ راست ادارے کی کارکردگی پر پڑتا ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاﺅس میں سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ ملازمین کسی …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود انتہائی اہم ہے کیونکہ اس کا اثر براہ راست ادارے کی کارکردگی پر پڑتا ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاﺅس میں سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کےلئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی لئے ضروری ہے کہ ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے ویلفیئر فنڈ کے اغراض مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اراکین کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فنڈ انتہائی اہم ہے اور اس کی مالی حیثیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ضرورت مند ملازمین اور خاص طور پر کم تنخواہ والے سٹاف کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کی جا سکے ۔ اجلاس میں علاج معالجے سمیت اور دیگر مالی معاونت کی درخواستوں کی منظوری بھی دی گئی ۔








