اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک کثیر الثقافتی ملک ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا میں عیسائی برادری کرسمس منا رہی ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عیسائی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت کو …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کرسمس کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک کثیر الثقافتی ملک ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا میں عیسائی برادری کرسمس منا رہی ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عیسائی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت کو امن، معاشرت اور بقائے باہمی کا درس دیتی ہیں، پاکستان میں بسنے والی عیسائی برادری ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن بقائے باہمی کی بدولت ہم پاکستان کو درپیش مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔







