چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی افغانستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مضبوط اور خوشحال افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشائی خطے کےلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ افغانستان میں امن و امان سے پاکستان سمیت پورے خطے کا امن وابستہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاﺅس میں افغانستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مضبوط اور خوشحال افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشائی خطے کےلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ افغانستان میں امن و امان سے پاکستان سمیت پورے خطے کا امن وابستہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاﺅس میں افغانستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں اطراف کی جانب سے معاشی تعاون اور علاقائی روابط کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ طاقت کے استعمال کی بجائے گفت و شنید سے حل کرنے کی ضرورت ہے اور اس عمل کی قیادت خود افغانستان کو کرنی چاہئے۔

مزید خبریں