چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر رائے …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ وفود بھیجے جائیں گے جس میں دونوں ایوانوں کے ارکان اور کشمیریوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور بیرون ممالک میں پاکستان کے سفارتخانے وفود کی غیر ملکی اراکان پارلیمنٹ، پارلیمانی تنظیموں اور ہیومن رائٹس کے اداروں سے ملاقات کے پروگرام تشکیل دیں گے۔

مزید خبریں