چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صنعتی شعبہ کی ترقی اور سازگار ماحول کی فراہمی کےلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ملکی معاشی ترقی میں صنعتی شعبہ کو بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے پارلیمنٹ ہاﺅس میںملاقات کے دوران کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صنعتی شعبہ کی ترقی اور سازگار ماحول کی فراہمی کےلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ملکی معاشی ترقی میں صنعتی شعبہ کو بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے پارلیمنٹ ہاﺅس میںملاقات کے دوران کیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ فلور ملز کو کچھ ایسے مسائل کا سامنا ہے جن کا حل انتہائی ضروری ہے۔ فلور ملز سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور ضروری ہے کہ اس شعبہ کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل کیے جائیں تاکہ وابستہ لوگوںکو ریلیف مل سکے ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے چیئرمین سینیٹ کو درپیش مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد سے بہتری کےلئے تجاویز طلب کیں تاکہ انہیںمناسب سطح پر اٹھا کر مسائل کا ہر ممکن حل تلاش کیا جا سکے۔ وفد نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون سے شعبے کو درپیش مسائل حل کرنے میں یقینا مدد ملے گی۔ ملاقات کے دوران سینیٹر احمد خان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں