چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں 4 رکنی وفد آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگیا

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں 4 رکنی وفد آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگیا وفد آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت، صدر اور وزیراعظم، دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی پارلیمانی وفد آج صبح اسلام آباد سے آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگیا۔ ایوان بالاءکے …

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں 4 رکنی وفد آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگیا
وفد آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت، صدر اور وزیراعظم، دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا 4 رکنی پارلیمانی وفد آج صبح اسلام آباد سے آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوگیا۔ ایوان بالاءکے وفد کو آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے چیئرمین نے پارلیمنٹ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وفد اپنے دورے کے دوران آذربائیجان کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنے کے علا وہ آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا‘ جبکہ دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور پارلیمانی قیادت سے ملاقاتیں بھی دورے میں شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔ وفد میں سینیٹ میں قائد ایوان ، سینیٹرز سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل ‘ محمد ایوب آفریدی اور نگہت مرزا شامل ہیں۔